13 فروری، 2019، 11:20 PM

عالمی عدالت میں امریکہ کے مقابلے میں ایران کے حق میں فیصلہ

عالمی عدالت میں امریکہ کے مقابلے میں ایران کے حق میں فیصلہ

عالمی عدالت برائے انصاف نے ایران پرعالمی دہشت گردی کی حمایت کا امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے تہران کو اپنے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کے لیے کوشش کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت برائے انصاف  نے ایران پرعالمی دہشت گردی کی حمایت  کا امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے تہران کو اپنے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کے لیے کوشش  کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عالمی عدالت نے ایران کے بارے میں امریکی موقف کو رد کیا اور کہا کہ واشنگٹن اگلی تاریخوں میں مکمل سماعت کا حق رکھتا ہے جس میں تہران کو رقم کی واپسی کا فیصلہ کرے۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر دہشت گرد گروپوں کی معاونت کا الزام لگایا تھا جس کے بعد امریکی سپریم کورٹ نے 2016 میں تہران کے 2 ارب ڈالر ضبط کر لیے تھے۔ عالمی عدالت نے امریکہ کے ایران کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

News ID 1888103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha